اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعہ کے روز بنوں کے ڈومیل پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کی جانب سے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنانے پر پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے واقعے میں خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار …
وفاقی وزیر داخلہ کی بنوں کے ڈومیل پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعہ کے روز بنوں کے ڈومیل پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کی جانب سے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنانے پر پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے واقعے میں خواتین اور بچوں سمیت پانچ افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت چوکس اور پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔








