انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری شہید انسپکٹر یاسر عرفات کے گھر دو پتھر، آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری شہید انسپکٹر یاسر عرفات کے گھر دو پتھر ایبٹ آباد گئے اور شہید انسپکٹر کے اہلخانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی۔ آئی جی نے کہا کہ شہید انسپکٹر یاسر عرفات کی قربانی ہمیشہ یاد رہے …

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری شہید انسپکٹر یاسر عرفات کے گھر دو پتھر ایبٹ آباد گئے اور شہید انسپکٹر کے اہلخانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی۔ آئی جی نے کہا کہ شہید انسپکٹر یاسر عرفات کی قربانی ہمیشہ یاد رہے گی، یاسر عرفات کی شہادت موٹروے پولیس کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

سلطان احمد چوہدری نے شہید کی لازوال قربانی کو خراجِ تحسین اور شہید کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہلِ خانہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون یقینی بنایا جائے گا اور انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہر قدم پر اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے، شہداء ہمارے محکمے کے طرہ امتیاز اور فخر ہیں۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔