ایسٹر تہوار کی مناسبت سے ستھرا پنجاب ٹیموں کے شہر بھر میں صفائی انتظامات جاری

لاہور۔3اپریل (اے پی پی):مسیحی برادری کے تہوار ایسٹر کی مناسبت سے ستھرا پنجاب صفائی ٹیموں کی جانب سے شہر کو زیرو ویسٹ کر نے کیلئے عملہ متحرک اور خصوصی صفائی اقدامات کے تحت ایسٹر سے قبل شہر کے 263 چرچز کی صفائی دھلائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ترجمان کے مطابق81 کرسچن کالونیز میں صفائی ستھرائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے،ایسٹر تقریبات کے پیشِ نظر ڈی جی ستھرا پنجاب …

لاہور۔3اپریل (اے پی پی):مسیحی برادری کے تہوار ایسٹر کی مناسبت سے ستھرا پنجاب صفائی ٹیموں کی جانب سے شہر کو زیرو ویسٹ کر نے کیلئے عملہ متحرک اور خصوصی صفائی اقدامات کے تحت ایسٹر سے قبل شہر کے 263 چرچز کی صفائی دھلائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ترجمان کے مطابق81 کرسچن کالونیز میں صفائی ستھرائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے،ایسٹر تقریبات کے پیشِ نظر ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر سیکرڈہارٹ، کیتھیڈرل، انار کلی، ڈون باسکو،نولکھا، سینٹ انتھونی چرچ سمیت شہر کے تمام بڑے گرجا گھروں کی واشنگ کی جا رہی ہے۔اسی طرح سینٹ اینڈریوز،سینٹ انتھونی،سینٹ جوزف، سینٹ میری ،لوہاری گیٹ چرچ کی واشنگ کیلئے بھی عملہ تعینات کیا گیا۔

یوحنا آباد، بیگم کوٹ، کرسچن پارک ونڈالا روڈ، چرچ محلہ سمیت دیگر مسیحی علاقوں میں زیرو ویسٹ آپریشن مکمل کرنے کے لیے بھی عملہ تعینات ہے۔سینٹ میری ،کچی آبادی ایف سی کالج،بہار کالونی، نجات پورہ بند روڈ،نجف کالونی، سادات کالونی، مریم کالونی،وسن پورہ،بلال ٹائون،کریم پارک کرسچن کالونی میں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایسٹر کے موقع پر صفائی مشینری فیلڈ میں متحرک رہے گی،شہریوں کوہرموقع اور تہوار پر صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں،مسیحی برادری کی خوشیوں میں ان کے ساتھ ہیں۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے کے لیے صفائی عملے کا ساتھ دیں۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔