شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آئین کی تیاری اور منظوری میں تعمیری کردار ادا کیا ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے آئین کی تیاری اور منظوری میں تعمیری کردار ادا کیا اور جمہوریت میں عوامی طرز حکمرانی اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے قابل قدر کاوشیں کیں۔

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے آئین کی تیاری اور منظوری میں تعمیری کردار ادا کیا اور جمہوریت میں عوامی طرز حکمرانی اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے قابل قدر کاوشیں کیں۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ قومی اور سیاسی و آئینی خدمات پر ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، ذوالفقار علی بھٹو نے وزیراعظم کی حیثیت سے ملک کی ترقی و خوشحالی اور مضبوط دفاع کے تناظر میں خلوص نیت سے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ آئین پاکستان 1973 کی تیاری اور منظوری میں ذوالفقار علی بھٹو نے تعمیری کردار ادا کیا جسے پارلیمانی نظام کی مضبوطی اور جمہوریت کے فروغ میں کلیدی حیثیت حاصل ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت میں عوامی طرز حکمرانی اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے قابل قدر کاوشیں کیں۔ وزیراعظم کی حیثیت سے ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کی عالمی افق پر پاکستان کی نمائندگی بھی کی۔ انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔