پاکستان کا تیزی سے ترقی کرتا آٹو سیکٹر عالمی کمپنیوں کی بھر پور توجہ کا مرکز ہے۔پاکستان کا آٹو سیکٹر عالمی سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔
پاکستان کاابھرتا آٹو سیکٹرعالمی کمپنیوں کی توجہ کا مرکز

مزید خبریں
اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):پاکستان کا تیزی سے ترقی کرتا آٹو سیکٹر عالمی کمپنیوں کی بھر پور توجہ کا مرکز ہے۔پاکستان کا آٹو سیکٹر عالمی سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔معروف آٹو کمپنی بی وائی ڈی کی شمولیت کے بعد پاکستان کا آٹو سیکٹر جدید ٹیکنالوجی اور عالمی دلچسپی کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔لکی موٹر کارپوریشن نے چین کی عالمی شہرت یافتہ آٹو کمپنی گوانگژو آٹوموبائل گروپ کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے۔
فورچون 500 میں شامل جی اے سی گروپ کی شمولیت پاکستان کی آٹو انڈسٹری پر عالمی اعتماد کی عکاس ہے۔گوانگژو آٹوموبائل گروپ نے پاکستان کو ایک اہم اور باصلاحیت مارکیٹ قرار دیتے ہوئے جدید ای وی ٹیکنالوجی کے فروغ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت داری پاکستان میں الیکٹرک موبیلٹی، مقامی صنعت، روزگار اور پائیدار ترقی کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔معروف غیر ملکی آٹو کمپنیز شمولیت سے پاکستانی آٹو سیکٹر کو مزید تقویت دے رہی ہیں۔








