موجودہ مشکل معاشی حالات میں تمام طبقات کو مشترکہ طور پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا،ڈپٹی کمشنرساہیوال

موجودہ مشکل معاشی حالات میں تمام طبقات کو مشترکہ طور پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا،ڈپٹی کمشنرساہیوال

چیچہ وطنی۔ 04 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرساہیوال سمیع اللہ فاروق نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اثرات سے عوام کو ممکنہ حد تک محفوظ رکھنے کے لیے ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈی پی او محمد عثمان ٹیپو، سیکرٹری آر ٹی اے واصف یاسین، ٹریفک پولیس افسران اور ٹرانسپورٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرسمیع اللہ فاروق نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی سطح پر پیدا ہونے والی صورتحال، خصوصا آبنائے ہرمز کی بندش جیسے عوامل کا نتیجہ ہے جس میں حکومت کا کوئی براہِ راست عمل دخل نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیول پرائسز میں اضافے کا مکمل بوجھ ٹرانسپورٹرز پر منتقل نہیں کرنا چاہتی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں مناسب ردوبدل ٹرانسپورٹرز کا حق ہے لیکن اسے جواز بنا کر کرایوں میں مرضی کا اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔

ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے حکومتی کفایت شعاری پالیسی پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ موجودہ مشکل معاشی حالات میں تمام طبقات کو مشترکہ طور پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اس موقع پر ٹرانسپورٹرز نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی مکمل یقین دہانی بھی کروائی۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹرز نے درپیش مسائل سے بھی پیش جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جانے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔