حکومت کے طے شدہ ریٹ کے مطابق خریداری کے عمل میں کسی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنرچنیوٹ

حکومت کے طے شدہ ریٹ کے مطابق خریداری کے عمل میں کسی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنرچنیوٹ

چنیوٹ۔ 04 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرچنیوٹ عائشہ رضوان کی زیر صدارت گندم خریداری مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کسانوں، کاشتکاروں اور ہارویسٹر مالکان نے شرکت کی۔اجلاس میں گندم خریداری کے حکومتی اہداف، خریداری مراکز پر سہولیات، باردانہ کی فراہمی اور شفاف عمل کو یقینی بنانے کے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ، فوڈ کنٹرولر و متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کسانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور حکومت کے طے شدہ ریٹ کے مطابق خریداری کے عمل میں کسی قسم کی بدعنوانی مڈل مین کا دخل یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی فلاح کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور گندم خریداری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اجلاس میں کاشتکاروں نے اپنے مسائل اور تجاویز پیش کیں، جن کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ہارویسٹر مالکان کو بھی ہدایت کی کہ وہ فصل کی بروقت کٹائی کو یقینی بنائیں تاکہ کسانوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں ہارویسٹر مالکان کو یقین دلایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے آپکے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا ۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔