لاہور۔6اپریل (اے پی پی):ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے معروف کمپنی کی جعلی مصنوعات تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت چوہدری محمد یسین ڈوگر کے نام سے ہوئی ہے جسے چھاپہ مار کارروائی کے دوران فتح گڑھ لاہور سے حراست میں لیا گیا۔ترجمان کے مطابق ملزم کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف …
لاہور میں معروف کمپنی کی جعلی مصنوعات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ ، ملزم گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔6اپریل (اے پی پی):ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے معروف کمپنی کی جعلی مصنوعات تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت چوہدری محمد یسین ڈوگر کے نام سے ہوئی ہے جسے چھاپہ مار کارروائی کے دوران فتح گڑھ لاہور سے حراست میں لیا گیا۔ترجمان کے مطابق ملزم کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا اور اس کے قبضے سے معروف رجسٹرڈ کمپنی کی بھاری مقدار میں جعلی مصنوعات برآمد کی گئیں۔ ملزم جعلی مصنوعات تیار کرنے، ذخیرہ کرنے اور فروخت کرنے میں سرگرم تھا۔ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔








