کوئٹہ۔ 06 اپریل (اے پی پی):پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے صوبائی وزیر بورڈ آف ریونیو میر محمد عاصم کرد گیلو نے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ترجمان سراوان ہاوس کے مطابق ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور، صوبائی معاملات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں …
رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو کی ملاقات

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 06 اپریل (اے پی پی):پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے صوبائی وزیر بورڈ آف ریونیو میر محمد عاصم کرد گیلو نے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ترجمان سراوان ہاوس کے مطابق ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور، صوبائی معاملات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں نے باہمی تعاون کو فروغ دینے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔








