لاہور۔6اپریل (اے پی پی):لاہور سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب عبد الکریم نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے پیر کو ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے مختلف درخواستوں پر فوری ریلیف کے احکامات جاری کیے۔ مرحوم اے ایس آئی امیر حمزہ کی بیوہ کی جانب سے بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو معاملہ …
آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین واہلخانہ سے ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔6اپریل (اے پی پی):لاہور سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب عبد الکریم نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے پیر کو ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے مختلف درخواستوں پر فوری ریلیف کے احکامات جاری کیے۔ مرحوم اے ایس آئی امیر حمزہ کی بیوہ کی جانب سے بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت دی گئی۔اسی طرح اے ایس آئی جاوید اسلم کی تبادلے کی درخواست پر متعلقہ حکام کو ریلیف فراہم کرنے جبکہ ڈرائیور کانسٹیبل تنویر حیات کی ٹرانسفر درخواست پر ایڈیشنل آئی جی آر ایم پی کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔ ترجمان کے مطابق اس موقع پر پولیس ملازمین کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔








