اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):بلوچستان کے شہریوں نے افغان مہاجرین کی میزبانی کے بدلے پاکستان سے دشمنی کو ناقابل برداشت عمل قرار دیا ہے۔ بلوچستان کی افغان بستیاں پاکستان میں افغانیوں کی چالیس سالہ مخلصانہ میزبانی کی مثال ہیں ۔بلوچستان کے شہریوں نے افغان طالبان کی احسان فراموشی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے برس ہا برس تک افغان مہاجرین کی میزبانی خلوص، ہمدردی اور …
افغان مہاجرین کی میزبانی کے بدلے پاکستان سے دشمنی ناقابل برداشت عمل قرار

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):بلوچستان کے شہریوں نے افغان مہاجرین کی میزبانی کے بدلے پاکستان سے دشمنی کو ناقابل برداشت عمل قرار دیا ہے۔ بلوچستان کی افغان بستیاں پاکستان میں افغانیوں کی چالیس سالہ مخلصانہ میزبانی کی مثال ہیں ۔بلوچستان کے شہریوں نے افغان طالبان کی احسان فراموشی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے برس ہا برس تک افغان مہاجرین کی میزبانی خلوص، ہمدردی اور بھائی چارے کے جذبے سے کی ہے،پاکستان نے مشکل حالات میں افغان باشندوں کو نہ صرف پناہ دی بلکہ انہیں رہائش، تعلیم اور روزگار کی سہولیات بھی فراہم کیں۔شہریوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے اپنے بچوں کے منہ سے نوالہ نکال کرانکے بچوں کے منہ میں ڈالا،افغان طالبان رجیم نے پاکستان کے اس خلوص کے بدلے یہاں دہشت گردی کو فروغ دیا، افغان طالبان امن کےلئے اقدامات اٹھانے کے بجائے دہشتگردوں کو پناہ دینے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے شہریوں کی جانب سے افغان طالبان رجیم پربڑھتی تنقید سے واضح ہے کہ عوام اس ٹولہ کی دہشت گردی سے تنگ آچکے ہیں۔








