پاکستان کی معاشی کامیابیوں اور ’’کرپٹو ڈپلومیسی‘‘ کے دشمن بھی معترف

اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):بااثر قومی قیادت کی دور اندیشی، موثر پالیسی سازی اور مضبوط وژن کے باعث پاکستان عالمی سطح پر معاشی اور سفارتی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے، جن کا اعتراف اب بین الاقوامی میڈیا حتیٰ کہ بھارتی میڈیا بھی کھلے الفاظ میں کر رہا ہے۔حکام کے مطابق بھارتی میڈیا میں پاکستان کی ڈیجیٹل صلاحیت، موثر سفارت کاری اور جدید حکمت عملی کے حوالے سے …

اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):بااثر قومی قیادت کی دور اندیشی، موثر پالیسی سازی اور مضبوط وژن کے باعث پاکستان عالمی سطح پر معاشی اور سفارتی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے، جن کا اعتراف اب بین الاقوامی میڈیا حتیٰ کہ بھارتی میڈیا بھی کھلے الفاظ میں کر رہا ہے۔حکام کے مطابق بھارتی میڈیا میں پاکستان کی ڈیجیٹل صلاحیت، موثر سفارت کاری اور جدید حکمت عملی کے حوالے سے مثبت تبصرے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ پاکستان عالمی سفارتی محاذ پر اپنی برتری مستحکم کر رہا ہے۔دی ٹائمز آ ف انڈیا کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حالیہ مہینوں میں پاکستانی قیادت کی تعریف نے دونوں ممالک کے تعلقات میں ذاتی نوعیت کے پہلو کو مزید تقویت دی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ Zachary Witkoff کے ساتھ روابط نے واشنگٹن میں پاکستان کے اثر و رسوخ میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

مزید برآں، اسی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اس بڑھتی ہوئی سفارتی رسائی کے پیچھے بلال بن ثاقب کا کلیدی کردار سامنے آیا ہے، جو 2025 کے دوران تیزی سے پالیسی سازی کے نظام میں ایک اہم نام کے طور پر ابھرے ہیں۔ انہوں نے عالمی کرپٹو دنیا کی معروف شخصیات سے روابط استوار کیے جن میں بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ، کیتھی ووڈ اور مائیکل سیلر شامل ہیں،اسی طرح این ڈی ٹی وی کے مطابق، بلال بن ثاقب کی ڈونلڈ ٹرمپ کے کرپٹو منصوبے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے مشیر کے طور پر شمولیت ایک بڑی سفارتی اور تکنیکی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے "کرپٹو ڈپلومیسی” کے ذریعے وائٹ ہاؤس کے ساتھ اعتماد سازی کو فروغ دیا ہے، جو مستقبل میں دوطرفہ تعلقات کے لیے مثبت پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستان کی باصلاحیت افرادی قوت، تیزی سے ابھرتی ڈیجیٹل معیشت اور جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی صلاحیت ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ پاکستان نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر ایک ذمہ دار اور متحرک معاشی و سفارتی کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں آ چکا ہے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔