سٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کی ہدایت پر پولیس نے ماہِ مارچ کے دوران جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
سرگودھا پولیس کا ما ہ مارچ میں کریک ڈاؤن، 109ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

مزید خبریں
سرگودھا۔ 06 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کی ہدایت پر پولیس نے ماہِ مارچ کے دوران جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔سرگودھا پولیس نے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 109 ملزمان کو گرفتار کیا،جن کے قبضہ سے آئس 10.270 کلو گرام، چرس 20 کلو گرام،شراب 3 ہزار لیٹربرآمد کی گئی جبکہ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف چلائی گئی مہم میں 112 افراد کو سلاخوں کے پیچھے بھیجا گیا،
جس میں 9 کلاشنکوف، 6 رائفلیں، 22 بندوقیں، 84 پسٹل اور 4 سو سے زائد گولیاں و کارتوس برآمد کیے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ ضلع کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے آپریشنز کا یہ سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔








