قومی اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پربحث، اراکین کا معیشت کے حوالہ سے فیصلے اتفاق رائے سے کرنے کی ضرورت پرزور

قومی اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پربحث، اراکین کا معیشت کے حوالہ سے فیصلے اتفاق رائے سے کرنے کی ضرورت پرزور

اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):قومی اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پربحث کے دوران اراکین نے معیشت کے حوالہ سے فیصلے اتفاق رائے سے کرنے کی ضرورت پرزوردیا ہے، اراکین نے موجودہ بحران کو مواقع میں بدلنے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہاکہ پالیسیاں طویل المیعادبنیادوں پرہونی چاہئے۔ پیرکوقومی اسمبلی میں ایم کیوایم پاکستان کے فاروق ستارنے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ ہدف پرمبنی سبسڈی سے ہم پٹرولیم مصنوعات کے بحران سے نبردآزمانہیں ہوسکتے،ہربحران اپنے ساتھ مواقع بھی لاتاہے، موجودہ بحران کو اب مواقع میں بدلنے کی ضرورت ہے،تمام سیاسی جماعتوں کومل کرمعیشت کے اہم فیصلے کرنا ہوں گے،درآمدی تیل پرکسٹم ڈیوٹی اورلیویز کے حوالہ سے فیصلے مل کرکرنا چاہئیں، درآمدی تیل پرکسٹم ڈیوٹی اور پٹرولیم پر لیوی عائد نہیں ہونی چاہئے، ہرقابل ٹیکس آمدنی کوٹیکس کے دائرہ کارمیں لانا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ چھوٹے کسانوں اور ہاریوں کی بجائے 50لاکھ سے اوپرکی زرعی آمدن پرٹیکس عائد کرنا چاہئے۔

مہتاب اکبر راشدی نے کہاکہ پاکستان میں راتوں رات تیل کی قیمتیں بڑھائی گئی جس سے مڈل اورکم آمدنی رکھنے والے طبقات کی مشکلات بڑھ گئی ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالہ سے بے یقینی کاخاتمہ ہونا چاہئے، حکومت نے کفایت شعاری کیلئے جو اقدامات کئے ہیں اس سے ہونے والی بچت کی تفصیلات ایوان کے سامنے پیش کرنا چاہئے،حکومت نے ریلیف کیلئے جو اقدامات کئے ہیں اس سے لوگ خوش نہیں ہے،پالیسیاں طویل المیعادہونی چاہئے۔پارلیمانی سیکرٹری گل اصغرخان نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیرتھا،موجودہ بحران اورجنگ پاکستان نے شروع نہیں کی تھی،پاکستان نے موجودہ بحران کے دوران بہترین اقدامات کئے اورپڑوسی ممالک کے برعکس ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی صورتحال تسلی بخش ہے، پاکستان سفارتی محاذوں پر بھی اپنا موثر کردار اداکر رہاہے، موجودہ بحران سے پاکستان، چین اوردیگرممالک متاثرہورہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے موجودہ بحران کے دوران جتنے بھی اقدامات کئے ہیں وہ قابل تعریف ہے،وزیراعظم، ڈپٹی وزیراعظم اورفیلڈمارشل عاصم منیرنے بہترین کام کیا ہے۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ حکومت عوام کوجوابدہ ہے، آئین ہمیں عوام کی فلاح وبہبودکی ذمہ داریاں دیتاہے،جنگوں سے تمام ممالک اورعوام متاثرہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دیگرممالک کے برعکس پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ کیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ پٹرولیم ڈولپمنٹ لیوی کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ بات چیت کرنی چاہئے تھی اورلیوی میں زیادہ کمی کی ضرورت تھی،سبسڈی کاطریقہ کارشفاف ہونا چاہئے کیونکہ یہ عوام کاپیسہ ہوتا ہے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔