اینٹورپ۔7اپریل (اے پی پی):سلووینیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ سائیکل سوار تڈیج پوگاآر نے ٹور آف فلینڈرز میں اپنی حکمرانی برقرار رکھتے ہوئے تیسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے اور اس شاندار کامیابی کی بدولت انہوں نے میتھیو وان ڈر پول سمیت تاریخ کے 6 بڑے کھلاڑیوں کا 3 بار یہ ٹائٹل جیتنے کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے بی …
تڈیج پوگاآر کی ٹور آف فلینڈرز میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک، عالمی ریکارڈ یافتہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل
اینٹورپ۔7اپریل (اے پی پی):سلووینیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ سائیکل سوار تڈیج پوگاآر نے ٹور آف فلینڈرز میں اپنی حکمرانی برقرار رکھتے ہوئے تیسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے اور اس شاندار کامیابی کی بدولت انہوں نے میتھیو وان ڈر پول سمیت تاریخ کے 6 بڑے کھلاڑیوں کا 3 بار یہ ٹائٹل جیتنے کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق 27 سالہ تڈیج پوگاآر نے 278 کلومیٹر طویل صبر آزما مقابلے کے آخری 18 کلومیٹر پر اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تنہا فنش لائن عبور کی جس کے بعد وہ 19 فتوحات کا ریکارڈ رکھنے والے لیجنڈری ایڈی مرکس کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے 12 مونیومنٹ ٹائٹلز کے ساتھ تاریخ کے دوسرے کامیاب ترین سائیکلسٹ بن گئے ہیں۔ بیلجیئم کے ریمکو ایون پول اور واؤٹ وان آرٹ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے تاہم ریس کے دوران ریڈ سگنل کے باوجود ریلوے ٹریک پار کرنے کی پاداش میں فاتح کھلاڑی سمیت بیس سائیکلسٹوں کو 320 یورو جرمانے کا خطرہ بھی لاحق ہو گیا ہے۔ فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں تڈیج پوگاآر نے اس مقابلے کو جنون سے بھرپور قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کا اگلا ہدف پیرس روبے ریس جیت کر دنیا کے ان چار عظیم ترین کھلاڑیوں کے کلب میں شامل ہونا ہے جنہوں نے کھیل کی تمام پانچوں بڑی مونیومنٹ ریسز اپنے نام کر رکھی ہیں۔









