نیوزی لینڈ نے امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کا امریکا ایران جنگ بندی کا خیرمقدم
مزید خبریں
واشنگٹن ۔8اپریل (اے پی پی):نیوزی لینڈ نے امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔ٹی آر ٹی کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز کہاکہ امریکاایران کی جنگ بندی حوصلہ افزا خبر ہے، مگر آنے والے دنوں میں ایک مستحکم جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ خطے کے دیگر شراکت دار ممالک بشمول ترکیہ اور مصر کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کے دوران ایران میں جاری تنازع، دوطرفہ تعلقات اور اہم معدنیات کی سپلائی چینز پر تعاون پر بھی بات کی۔ ونسٹن پیٹرز نے کہا کہ یہ جنگ صرف مشرق وسطیٰ تک محدود نہیں، بلکہ نیوزی لینڈ اور پیسیفک خطے سمیت دنیا بھر میں اس کے اثرات محسوس کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اس تنازع کے "پائیدار اور مستحکم حل” کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔








