سیکرٹری خارجہ کا بھارتی فورسز کی ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار بھارتی سرگرمیاں علاقائی امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ اور اسکے خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں،تہمینہ جنجوعہ اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر مسلسل بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات …
سیکرٹری خارجہ کا بھارتی فورسز کی ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار

مزید خبریں
سیکرٹری خارجہ کا بھارتی فورسز کی ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار
بھارتی سرگرمیاں علاقائی امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ اور اسکے خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں،تہمینہ جنجوعہ
اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر مسلسل بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سرگرمیاں علاقائی امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ اور اسکے خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ باتیں جمعرات کو سیکرٹری خارجہ اور ڈی جی ملٹری آپریشنز کی جانب سے پاکستان میں تعینات سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ملکوں چین،روس،فرانس،برطانیہ اور امریکہ کے سفیروں کو گزشتہ دو ماہ کے دوران ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی فورسز کی جانب سے مسلسل بلااشتعال فائرنگ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہی گئیں۔سیکرٹری خارجہ نے بھارتی فورسز کی جانب سے بھارت کی جانب سے سویلین آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ رواں سال کے دوران بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ سے 45شہری شہید اور 155زخمی ہوئے ہیں۔یو این ملٹری آبزرورز گروپ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان گروپ کیساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے تاہم بھارت اس سلسلے میں کوئی تعاون نہیں کر رہا۔انہوں نے کہ پاکستان کا موقف ہے کہ ورکنگ باونڈری اور ایل او سی پر امن کو یقینی بنانے کیلئے بھارت کو یو این ایم او جی آئی پی کو کردار ادا کرنیکی اجازت دینا چاہیئے۔ اس موقع پر ڈی جی ایم او نے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے جامع پریزنٹیشن دی۔








