وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے فیڈریشن چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفدکی ملاقات،وفد نے برآمدت بڑھانے اور درآمد بل کم کرنے کے لئے مختلف تجاویز دیں،حکومت اقتصادی ترقی اور کارباوری سرگرمیاں بڑھانے کے لئے تاجر برادری کی تجاویز پر غور کریگی،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گفتگو اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے فیڈریشن چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے فیڈریشن چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفدکی ملاقات

مزید خبریں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے فیڈریشن چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفدکی ملاقات،وفد نے برآمدت بڑھانے اور درآمد بل کم کرنے کے لئے مختلف تجاویز دیں،حکومت اقتصادی ترقی اور کارباوری سرگرمیاں بڑھانے کے لئے تاجر برادری کی تجاویز پر غور کریگی،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گفتگو
اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے فیڈریشن چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کے وفد نے ملاقات کی ۔وزیر تجارت و ٹیکسٹائل پرویز ملک بھی اس موقع پر موجود تھے ۔یہ اجلاس کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل ‘ملک کی تجارتی صلاحیت بڑھانے اور پیداواری لاگت کم کرنے کے لئے سٹیک ہولڈرز سے ان پٹ لینے کے لئے مشاورتی عمل کا حصہ ہے۔وفد کے ممبران نے برآمدت بڑھانے اور درآمد بل کم کرنے کے لئے مختلف تجاویز دیں ۔اجلاس میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل پر روشنی ڈالی گئی ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کاروباری برادری کو یقین دلایا کہ اقتصادی ترقی اور کارباوری سرگرمیاں بڑھانے کے لئے وفد کی تجاویز پرحکومت غور کریگی ۔وزیراعظم نے کہا کہ پائیدار اور باضابطہ معاشی ترقی کے لئے نجی شعبے کا پالیسی سازی کے عمل میں شامل ہونا لامی ہے اور اتفاق رائے سے بننے والی پالیسیوں پر عمل درآمد سے بہتر نتائج برآمد ہونگے۔انہوں نے کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔وفد میں سینیٹر الیاس بلور ‘سینیٹر حسیب خان ‘زبیر طفیل ‘ایس ایم منیر ‘افتخار ملک ‘بشیر علی محمد ‘خالد تواب ‘سید علمدار حسین شاہ ‘میاں محمد ادریس اور غلام فاروق شامل تھے ۔








