وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مولانا مفتی محمود کے اعزاز میں یادگاری ٹکٹ کے اجراءکی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) مولانا مفتی محمود کے اعزاز میں یادگاری ٹکٹ کے اجراءکی خصوصی تقریب جمعہ کو یہاں وزیراعظم سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تقریب میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز ہے اور اس میں ایک ایسی پروقارشخصیت پر گفتگو کر رہے ہیں جن کی قومی سیاست میں بہت سی خدمات ہیں۔ انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) مولانا مفتی محمود کے اعزاز میں یادگاری ٹکٹ کے اجراءکی خصوصی تقریب جمعہ کو یہاں وزیراعظم سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تقریب میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز ہے اور اس میں ایک ایسی پروقارشخصیت پر گفتگو کر رہے ہیں جن کی قومی سیاست میں بہت سی خدمات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا مفتی محمود نے اسلام کے لئے بھی گرانقدر خدمات سرانجام دیں اور ہر شخص جانتا ہے کہ انہوں نے اسلام کی خدمت کی اور قومی سیاست میں ایک نئی طرز قائم کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کے لئے ایسی چیزوں کی ضرورت نہیں ہے تاہم سرکاری سطح پر ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری ٹکٹ جاری کیا جائے گا تاکہ تاریخ میں ان کی خدمات کو یاد رکھا جا سکے۔

Leave a Reply