عالمی شہرت یافتہ ٹینس کے عظیم کھلاڑی بیورن بورگ پاکستان کا دورہ کریں گے
عالمی شہرت یافتہ ٹینس کے عظیم کھلاڑی بیورن بورگ پاکستان کا دورہ کریں گے
لاہور۔10اپریل (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ عظیم کھلاڑی بیورن بورگ آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کریں گے، جو 26 اپریل سے10 مئی2026 تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں منعقد ہوں گے۔ ان مقابلوں میں دنیا بھر سے200 سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے، جس سے یہ ایونٹ پاکستان میں ہونے والے اہم ترین ٹینس مقابلوں میں شامل ہو جائے گا۔
بیورن بورگ کو ٹینس کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے،انہوں نے 11 بڑے عالمی اعزازات اپنے نام کیے، جن میں 6 فرنچ اوپن اور مسلسل 5ومبلڈن ٹائٹل شامل ہیں۔ ان کی پاکستان آمد کو ملکی ٹینس کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔یہ اہم دورہ ماضی میں عالمی شہرت یافتہ شخصیات کے دوروں کا تسلسل ہے، جن میں باکسنگ کے عظیم کھلاڑی محمد علی بھی شامل ہیں۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے کہا کہ حکومت پاکستان وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں عالمی سطح پر ملک کے مثبت تشخص کو مضبوط بنا رہی ہے، جس کے باعث بین الاقوامی شخصیات کی پاکستان آمد میں اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستان ایک محفوظ اور پرکشش کھیلوں کا مرکز بن رہا ہے۔









