وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے سیکرٹری شعیب احمد صدیقی کا سیمینار سے خطاب

بیروزگاری کے مسئلہ سے نمٹنے کےلئے نوجوانوں کو جدید کاروباری ذرائع اور آئیڈیاز کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے سیکرٹری شعیب احمد صدیقی کا سیمینار سے خطاب اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے سیکرٹری شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ بیروزگاری کے مسئلہ سے نمٹنے کےلئے نوجوانوں کو جدید کاروباری ذرائع اور آئیڈیاز …

بیروزگاری کے مسئلہ سے نمٹنے کےلئے نوجوانوں کو جدید کاروباری ذرائع اور آئیڈیاز کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے سیکرٹری شعیب احمد صدیقی کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے سیکرٹری شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ بیروزگاری کے مسئلہ سے نمٹنے کےلئے نوجوانوں کو جدید کاروباری ذرائع اور آئیڈیاز کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، اس سے ملک میں غربت میں کمی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ اس بات کا اظہار انہوں نے وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے سینٹر فار سوشل انٹر پرینئر شپ کے زیر اہتمام ”سوشل انٹر پرینئر شپ کے بڑھتے ہوئے کردار“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری وزارت ترقی، اصلاحات و منصوبہ بندی شعیب احمد صدیقی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مقررین نے سیمینار میں جدید کاروباری طریقوں اور ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی مشکلات میں کمی لانے، غربت کو کم کرنے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پلاننگ کمیشن کی رکن سوشل سیکٹر اینڈ ڈیولوشن عصمہ حیدر، ڈپٹی چیف سوشل ویلفیئر سیکشن اور سینٹر فار سوشل انٹر پرینئر شپ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نثار احمد اور سینٹر کے بزنس ڈویلپمنٹ منیجر جواد اے کے ترین نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔ سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے ملک میں سماجی انٹر پرائزز کے فروغ کےلئے سماجی بہبود کے شعبے میں کام کرنے والے فریقین کے درمیان روابط کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply