واشنگٹن ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے امریکی خاتون اور ان کے خاندان کی بازیابی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے پاک امریکا تعاون کا ثبوت اور ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا ہے۔بازیاب کرائے جانے والی امریکی خاتون کیٹلن کولمین اور ان کے شوہر کینیڈا کے جوشوا بوائل کو دہشت گردوں نے 2012 ءمیں افغانستان سے اغوا کیا تھا۔اغوا کاروں کی …
امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کا امریکی خاتون اور ان کے خاندان کی بازیابی کا خیر مقدم

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے امریکی خاتون اور ان کے خاندان کی بازیابی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے پاک امریکا تعاون کا ثبوت اور ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا ہے۔بازیاب کرائے جانے والی امریکی خاتون کیٹلن کولمین اور ان کے شوہر کینیڈا کے جوشوا بوائل کو دہشت گردوں نے 2012 ءمیں افغانستان سے اغوا کیا تھا۔اغوا کاروں کی قید کے دوران ان کے ہاں تین بچے بھی پیدا ہوئے جن کو اپنے والدین کے ساتھ ہی بازیاب کرایا گیا ہے۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق مغویوں کو پاکستان منتقل کرنے کے بارے میں امریکی اطلاعات پر پاکستانی سکیورٹی فورسز نے گھنٹوں کے اندر کارروائی کرتے ہوئے مغوی خاندان کو بازیاب کرا لیا جو دہشت گردوں کے خلاف ان کی ایک اور کامیاب کارروائی ہے۔پاکستانی سفیر نے بازیابی پر امریکی خاتون، ان کے خاندان اور امریکا اور کینیڈا میں مقیم ان کے رشتہ داروں کو مبارک باد دی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ جو تکلیف اور مصائب کیٹلن کولمین اور ان کے خاندان نے قید کے دوران برداشت کئے کسی اور کو ان کا سامنا نہ کرنا پڑے اور یہ بات باعث خوشی ہے کہ ان کے ان مصائب اور تکالیف کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ان کی بازیابی اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ باہمی تعاون اور ٹیم ورک سے ایسے نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں اور تعاون ہی دہشت گردی کو شکست دینے کا موثر ترین طریقہ ہے۔








