وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی صوابی کے سینئر صحافی ہارون خان کے قتل کی مذمت خیبرپختونخوا حکومت سینئر صحافی کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائے، مریم اورنگزیب اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے صوابی کے سینئر صحافی ہارون خان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی صوابی کے سینئر صحافی ہارون خان کے قتل کی مذمت

مزید خبریں
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی صوابی کے سینئر صحافی ہارون خان کے قتل کی مذمت
خیبرپختونخوا حکومت سینئر صحافی کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے صوابی کے سینئر صحافی ہارون خان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت سینئر صحافی کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور صحافت ایک دوسرے کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ، سیکورٹی اور سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیر مملکت نے متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کےلئے دعا بھی کی۔








