لاہور۔13 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے ملا قات کی- ملاقات کے دوران سیاسی امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا- وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کو آگے لیجانے کے لئے ”ہم “ کی روش پر چلنا ہو گا- سیاست صرف عوامی خدمت کا نام ہے اورنیا پاکستان بنانے کے کھوکھلے …
وزیراعلیٰ شہباز شریف سے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی ملا قات،سیاسی امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
لاہور۔13 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے ملا قات کی- ملاقات کے دوران سیاسی امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا- وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کو آگے لیجانے کے لئے ”ہم “ کی روش پر چلنا ہو گا- سیاست صرف عوامی خدمت کا نام ہے اورنیا پاکستان بنانے کے کھوکھلے نعرے لگانے سے تبدیلی نہیں آتی-تبدیلی کے لئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے-انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور بے بنیاد الزام تراشیاں کرنے والے سیاسی عناصر اپنی ساکھ کھو بیٹھے ہیں اور الیکشن 2018 ءمیں عوام خدمت ، دیانت اور امانت کی سیاست کو کامیاب کرائیں گے –








