دبئی ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے سٹار آل راﺅنڈر شعیب ملک نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکوں کی سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے پانچویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں اننگز میں 2 چھکے لگا کر یہ کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل پاکستان کی طرف سے شاہد خان آفریدی، …
شعیب ملک ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکوں کی سنچری مکمل کرنے والے پانچویں پاکستانی بلے باز بن گئے

مزید خبریں
دبئی ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے سٹار آل راﺅنڈر شعیب ملک نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکوں کی سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے پانچویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں اننگز میں 2 چھکے لگا کر یہ کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل پاکستان کی طرف سے شاہد خان آفریدی، انضمام الحق، عبدالرزاق اور وسیم اکرم بھی یہ اعزاز پا چکے ہیں، آفریدی 351 چھکوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، انضمام الحق 144 چھکوں کے ساتھ دوسرے، عبدالرزاق 124 چھکوں کے ساتھ تیسرے، وسیم اکرم 121 چھکوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں جبکہ شعیب ملک نے 253 میچز میں 101 چھکے لگا رکھے ہیں۔








