دبئی ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی چھٹی سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے شاہد آفریدی اور احمد شہزاد کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا، بابر اعظم زیادہ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور …
بابر اعظم 6 ون ڈے سنچریاں بنا کر شاہد آفریدی اور احمد شہزاد کے ہم پلہ ہو گئے

مزید خبریں
دبئی ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی چھٹی سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے شاہد آفریدی اور احمد شہزاد کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا، بابر اعظم زیادہ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر 12ویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں، اعظم نے کیریئر کے 32 میچز کھیل کر چھ سنچریاں مکمل کیں جبکہ شہزاد نے 80 اور آفریدی نے 393 میچز کھیل کر چھ سنچریاں بنائی تھیں۔ پاکستان کی جانب سے سعید انور 20 ون ڈے سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔








