اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی معیشت مستحکم ہے اور موجودہ حکومت ملکی معیشت کے استحکام اور ملک سے اندھیروں کے خاتمے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ جمعہ کو مختلف نجی ٹی وی چینلز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں جب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت سنبھالی تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے …
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی مختلف نجی ٹی وی چینلوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی معیشت مستحکم ہے اور موجودہ حکومت ملکی معیشت کے استحکام اور ملک سے اندھیروں کے خاتمے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ جمعہ کو مختلف نجی ٹی وی چینلز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں جب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت سنبھالی تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کی جا رہی تھیں جبکہ دہشت گردی بھی زوروں پر تھی اور ملک بھر میں 18,18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی لیکن ہماری قیادت نے اقتدار سنبھالتے ہی نہ صرف ملکی معیشت کے استحکام کے لیے کام شروع کیا بلکہ دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے اور بجلی بحران کے خاتمے کے لیے بھی موثر و اہم اقدامات کیے جن کی بدولت آج ملکی معیشت تو مستحکم ہے ہی دہشت گردی کے واقعات میں بھی نمایاں کمی آئی ہے اور لوڈ شیڈنگ بھی کافی حد تک کم ہو چکی ہے جو موجودہ حکومت کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی مذید کام بھی کرنا ہے جس کے لیے ہم کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ حقیقت میں ایک ایسا گیم چینجر منصوبہ ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورا خطہ مستفید ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کے استحکام کے باعث ہی ملک میں بیرونی سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور اب بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔








