سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پیپلز پارٹی کے چیف وہپ رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جاکھرانی کی رہائش گاہ جاکھرانی ہاؤس میں جا کران کے والد اور سابق ایم این اےمیر احمد نواز خان المعروف میر بابل خان جاکھرانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی کا میر اعجاز حسین جاکھرانی کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

مزید خبریں
جیکب آباد۔14اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پیپلز پارٹی کے چیف وہپ رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جاکھرانی کی رہائش گاہ جاکھرانی ہاؤس میں جا کران کے والد اور سابق ایم این اےمیر احمد نواز خان المعروف میر بابل خان جاکھرانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ والدین اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہیں، ان کا بچھڑنا ناقابلِ تلافی نقصان ہے،دکھ کی اس گھڑی میں میر اعجاز حسین جاکھرانی اور ان کے اہلِ خانہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔
سپیکر نےمرحوم میر بابل خان جاکھرانی کی طویل سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم میر بابل خان جاکھرانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،میر بابل خان جاکھرانی ایک مدبر سیاسی و سماجی شخصیت تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔








