جشن آزادی ٹوئن سٹی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے، ٹورنامنٹ 15 اگست سے نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں شروع ہو گا
جشن آزادی ٹوئن سٹی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):جشن آزادی ٹوئن سٹی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے، ٹورنامنٹ 15 اگست سے نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں شروع ہو گا۔
اسلام آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدررفیق سرحدی نے ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انجینئر مسعود عالم آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین اور غلام مصطفی آرگنائزنگ سیکرٹری ہوں گے۔ دیگر عہدیداروں میں وائس چیئرمین نعیم شوکت اور ایسوسی ایٹ سیکرٹری عدیل احمد ہوں گے، ممبران میں دانش تنویر،محسن رضا، نعمان احمد،خرم حسن اور رفیق سرحدی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلوں رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اور ویمن سنگلز کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد، راولپنڈی کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے اور 16 اگست کو ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔








