وفاقی وزارت اطلاعات، نشریات وقومی ورثہ کے زیراہتمام لاہوری گیٹ کے قریب ”پرعزم پاکستان“ کے موضوع پر فوٹو واک کا انعقاد

لاہور ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزارت اطلاعات، نشریات وقومی ورثہ کے زیراہتمام لاہوری گیٹ ، لاہور کے قریب ”پرعزم پاکستان“ کے موضوع پر اتوار کو فوٹو واک کا انعقاد کیا گیا۔اس فوٹو واک کا مقصد پرتشدد انتہاپسندی کی لعنت کے خلاف عوام کے ہمت وحوصلہ کو اجاگرکرنا تھا۔ فوٹوواک میں 200 سے زائد فوٹوگرافروں اور لاہور کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔ گزشتہ 10برسوں …

لاہور ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزارت اطلاعات، نشریات وقومی ورثہ کے زیراہتمام لاہوری گیٹ ، لاہور کے قریب ”پرعزم پاکستان“ کے موضوع پر اتوار کو فوٹو واک کا انعقاد کیا گیا۔اس فوٹو واک کا مقصد پرتشدد انتہاپسندی کی لعنت کے خلاف عوام کے ہمت وحوصلہ کو اجاگرکرنا تھا۔ فوٹوواک میں 200 سے زائد فوٹوگرافروں اور لاہور کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔ گزشتہ 10برسوں کے دوران لاہور شہر اورگردنواح میں کئی واقعات رونماءہوئے جن میں گڑھی شاہو، پرانی انارکلی، داتا دربار کمپلیکس، یوحناآباد ٹاون، بیدن روڈ، کربلا گامے شاہ ، بھاٹی چوک،اورانارکلی بازار میں دہشت گردی کے واقعات شامل ہیں۔ دہشت گردی کے ان حملوں نے عام اورمعصوم شہریوں کی زندگیوں کو متاثر کیا۔

Leave a Reply