وزیراعظم کا نوابزادہ لیاقت علی خان کی شہادت کی برسی کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شہید ملت لیاقت علی خان کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہید ملت لیاقت علی خان بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے بااعتماد دوست اورساتھی تھے، وہ اولا العزمی اورثابت قدمی کے ساتھ قائد کے ساتھ رہے، بابائے قوم کے انتقال کے بعد شہید ملت کی قیادت نے کئی مشکلات …

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شہید ملت لیاقت علی خان کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہید ملت لیاقت علی خان بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے بااعتماد دوست اورساتھی تھے، وہ اولا العزمی اورثابت قدمی کے ساتھ قائد کے ساتھ رہے، بابائے قوم کے انتقال کے بعد شہید ملت کی قیادت نے کئی مشکلات اوررکاوٹوں بالخصوص بھارت کی جانب سے پیدا کی جانیوالی مشکلات اور تلخ مخاصمت کے باوجود نوزائیدہ ریاست کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی شہادت کی برسی کے موقع پرقوم کے نام اپنے پیغام میں کیاہے۔وزیراعظم نے کہاکہ آج ہم تحریک پاکستان کے دوران برصغیر کے مسلمانوں اوربعدازاں بطورپہلے وزیراعظم نوزائیدہ قوم کیلئے شاندار اورگرانقدر خدمات پر شہیدملت لیاقت علی خان کو خراج تحسین وعقیدت پیش کررہے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ شہید ملت لیاقت علی خان بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے بااعتماد دوست اورساتھی تھے، وہ اولا العزمی اورثابت قدمی کے ساتھ قائد کے ساتھ رہے۔

Leave a Reply