یکم ذیقعد اتوار کو ہوگی

پاکستان میں ذیقعد 1447 ہجری کا چاند ہفتہ کو نظر آ گیا ہےجس کے بعد نئے اسلامی مہینے کا آغاز اتوار 19 اپریل 2026 سے ہوگا

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):پاکستان میں ذیقعد 1447 ہجری کا چاند ہفتہ کو نظر آ گیا ہےجس کے بعد نئے اسلامی مہینے کا آغاز اتوار 19 اپریل 2026 سے ہوگا۔حکام نےاے پی پی کو بتایا کہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کےچیئرمین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے ملک کے مختلف حصوں سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا۔

وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں موصول ہونے والی شہادتوں اور رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔چیئرمین کمیٹی نے بتایا کہ تمام شہادتوں کی جانچ پڑتال اور تصدیق کے بعد ذیقعد کا چاند نظر آنے کی توثیق کی گئی۔

 

مزید خبریں