اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ قائدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان تحریکِ آزادی اور تحریکِ استحکام پاکستان کا ایک روشن باب ہیں جو پاکستان کے لیے جیئے اور پاکستان پر ہی انھوں نے اپنی جان قربان کر دی، بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی پُرخلوص اور انتھک معاونت اور تحریکِ آزادی کے لیے مثالی ایثار اور قربانیوں پرپوری قوم …
صدرمملکت ممنون حسین کا قائد ِملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی ِشہادت کی برسی پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ قائدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان تحریکِ آزادی اور تحریکِ استحکام پاکستان کا ایک روشن باب ہیں جو پاکستان کے لیے جیئے اور پاکستان پر ہی انھوں نے اپنی جان قربان کر دی، بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی پُرخلوص اور انتھک معاونت اور تحریکِ آزادی کے لیے مثالی ایثار اور قربانیوں پرپوری قوم انھیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ صدر مملکت نے یہ بات قائد ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کے 66ویں یوم ِشہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی ہے ۔ صدر مملکت نے کہاکہ اس حقیقت میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک ہم نے بحیثیت قوم جو ترقی کی، اس کی مضبوط بنیاد شہید ملت اور ان جیسے دوراندیش اور عظیم قائدین کے افکار اور تاریخی جد وجہد نے فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ اس امر میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ قوم ان کی بصیرت سے رہنمائی حاصل کرکے اپنے موجودہ بحرانوں سے نجات حاصل کر سکتی ہے۔








