اسلام آباد پولیس کا کریک ڈاؤن ، 19 ملزمان گرفتار

اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے اتوار کو وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے اتوار کو وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام نے ’’اے پی پی ‘‘ کو بتایا کہ کراچی کمپنی، سنبل، انڈسٹریل ایریا، کھنہ، کورال، نیلور، شہزاد ٹاؤن اور بنی گالہ تھانوں کی پولیس ٹیموں نے کریک ڈاؤن کے دوران 13 ملزمان کو گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کے قبضہ سے پولیس نے 1,020 گرام افیون، 880 گرام چرس، 385 گرام آئس اور 8 پستول سمیت گولہ بارود برآمد کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید برآں اشتہاریوں اور مفروروں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے مزید 6 مجرمان کو گرفتار کیا ہے جس سے گرفتاریوں کی مجموعی تعداد 19 ہوگئی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنا موثر کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن یا ایمرجنسی ہیلپ لائن "Pucar-15” کے ذریعے بروقت کارروائی کے لیے دیں۔

مزید خبریں