قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا20 اپریل سے 23 اپریل تک تمام کلاسز آن لائن منعقد کرنے کا اعلان

قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں متوقع وی وی آئی پی موومنٹ کے پیش نظر 20 اپریل پیر سے 23 اپریل جمعرات تک تمام کلاسز آن لائن منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں متوقع وی وی آئی پی موومنٹ کے پیش نظر 20 اپریل پیر سے 23 اپریل جمعرات تک تمام کلاسز آن لائن منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اتوار کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں

جن کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔انتظامی عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ معمول کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک اپنی حاضری یقینی بنائیں۔عملے کے لیے فیض آباد انٹرچینج اور پمز ہسپتال سے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔