ایران کی تیل برآمدات کو محدود کر کے دوسروں کے لیے اسے آسان بنانے کی توقع نہیں رکھی جا سکتی ،نائب صدر اول

ایران کی تیل برآمدات کو محدود کر کے دوسروں کے لیے اسے آسان بنانے کی توقع نہیں رکھی جا سکتی ،نائب صدر اول

تہران ۔20اپریل (اے پی پی):ایران کے نائب صدر اول محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ایران کی تیل برآمدات کو محدود کر کے دوسروں کے لیے اسے مفت یا آسان بنانے کی توقع نہیں رکھی جا سکتی ۔بی بی سی کے مطابق ایرانی نائب صدر اول نے ایکس پر جاری بیان میں مزید کہا کہ انتخاب واضح ہے کہ یا تو سب کے لیے تیل کی منڈیوں تک آزادانہ طور پر رسائی یا پھر سب کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

انھوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عالمی ایندھن کی قیمتوں میں استحکام کا انحصار اس بات پرہے کہ ایران اور اس کے اتحادیوں کے خلاف اقتصادی اور عسکری دباؤ کا پائیدار اور یقینی خاتمہ ہو۔