ترکیہ نے کہا ہے کہ وہ ایران اور امریکا کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی میں توسیع کے لئے پرامید ہے،جنگ بندی بدھ کو ختم ہونے والی ہے۔ ا
ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے لئے پرامید ہیں،ترکیہ

مزید خبریں
انقرہ۔20اپریل (اے پی پی):ترکیہ نے کہا ہے کہ وہ ایران اور امریکا کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی میں توسیع کے لئے پرامید ہے،جنگ بندی بدھ کو ختم ہونے والی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات ترک وزیر ِ خارجہ خاقان فیدان نے گزشتہ روز انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے جنگ بندی کی میعاد ختم ہونے پر کوئی بھی نئی جنگ شروع ہوتے ہوئےنہیں دیکھنا چاہتے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین جنگ بندی میں توسیع کریں گے۔








