اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ترجمان سینٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین جتنا چاھیں زور لگا لیں ، نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے۔عمران خان منی لانڈرنگ کیس ایک ٹیسٹ کیس ہے۔پیر کو جاری کر دہ بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں مظبوط اور …
سیاسی مخالفین جتنا چاہیں زور لگا لیں ، نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے،سینٹر ڈاکٹر آصف کرمانی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ترجمان سینٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین جتنا چاھیں زور لگا لیں ، نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے۔عمران خان منی لانڈرنگ کیس ایک ٹیسٹ کیس ہے۔پیر کو جاری کر دہ بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں مظبوط اور متحد ھے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018 میں عوام چوتھی مرتبہ بھی نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان اور عوام کے مفاد میں کام کیا ہے۔ محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی پر قابو پایا اور غیر مستحکم معیشت کو مستحکم کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نواز شریف کے ویژن کی روشنی میں آگے بڑھ رہی ہے۔








