لیڈی کانسٹیبل ملک ناز کی شہادت پر خراجِ تحسین، دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، وزیر داخلہ بلوچستان

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان کی تاریخ میں پہلی لیڈی کانسٹیبل کی شہادت پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیڈی کانسٹیبل ملک ناز نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں بہادری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا

کوئٹہ۔ 20 اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان کی تاریخ میں پہلی لیڈی کانسٹیبل کی شہادت پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیڈی کانسٹیبل ملک ناز نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں بہادری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک ناز بلوچ کی بہادری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور انہوں نے فرض کی ادائیگی میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے جرات و قربانی کی اعلی مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ شہدا نے کبھی ہتھیار نہیں ڈالے اور آخری دم تک اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف پولیس کی قربانیاں قابل فخر ہیں اور دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔