اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیرو مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخواکے صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان کو تنقید کی بجائے کارکردگی دکھانی چاہئے،حلقہ پی کے85کے تین بنیادی مسائل حل کردیئے بحرین کالام روڈبمعہ22پل کے چھ کنٹریکٹ ہوچکے ہیںاورٹھیکیداروںنے اپنے کام کاآغازکردیاہے جن پرگیارہ ارب روپے کی لاگت آئیگی۔ان خیالات کااظہارانہوںنے بحرین میںنادرادفترکے افتتاح کے بعدجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا چارارب روپے کی لاگت سے تعمیر …
حلقہ پی کے85کے تین بنیادی مسائل حل کردیئے بحرین کالام روڈبمعہ 22پل کے چھ کنٹریکٹ ہوچکے ہیں،امیرمقام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیرو مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخواکے صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان کو تنقید کی بجائے کارکردگی دکھانی چاہئے،حلقہ پی کے85کے تین بنیادی مسائل حل کردیئے بحرین کالام روڈبمعہ22پل کے چھ کنٹریکٹ ہوچکے ہیںاورٹھیکیداروںنے اپنے کام کاآغازکردیاہے جن پرگیارہ ارب روپے کی لاگت آئیگی۔ان خیالات کااظہارانہوںنے بحرین میںنادرادفترکے افتتاح کے بعدجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا چارارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی شاہراہ چکدرہ سے فتح پورکے بھی ٹینڈرایوارڈہوچکے ہیںجس پرکام برق رفتاری سے جاری ہے،اسی طرح مدین گرڈدوبارہ فعال کردیا گیاہے جس سے عوام مستفیدہورہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آج بحرین کالام کے عوام کیساتھ کئے گئے نادرا دفترقائم کرنے کے وعدے کوبھی عملی جامہ پہنادیاگیا ہے۔انھوں نے کہا کہ مینڈیٹ ملے بغیرعوام کی فلاح وبہبودکے منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچائے ہیں جبکہ50ہزارووٹ لینے والے بھی اپنی ساڑھے چارسال کی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کریں،عوام جھوٹے اعلانات پریقین نہیںرکھتے،یہ میری دلی خواہش ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اگرموقع دیاتوسوات کوحقیقی معنوںمیںسوئٹزرلینڈبناﺅںگا۔اس موقع پرتوروال کے کئی شخصیات نے اپنے سینکڑوںساتھیوںسمیت پاکستان مسلم لیگ(ن) میںشمولیت کااعلان کیا۔








