وزیر داخلہ کی ننکانہ صاحب آمد،کرم ایجنسی میں شہید ہونیوالے کیپٹن حسنین نواز کے والد سے اظہار افسوس، فاتحہ خوانی کی

لاہور/ننکانہ صاحب۔16 اکتوبر(اے پی پی )وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے پیر کو ننکانہ صاحب میں کرم ایجنسی میں شہید ہونیوالے کیپٹن حسنین نواز کے گھر ان کے والد نواز گوہر سے اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی اور کیپٹن حسنین نواز کی بہادری کی تعریف کی‘ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ شہید کیپٹن حسنین نواز فرنٹیئر کور کے بہادر افسر تھے جو …

لاہور/ننکانہ صاحب۔16 اکتوبر(اے پی پی )وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے پیر کو ننکانہ صاحب میں کرم ایجنسی میں شہید ہونیوالے کیپٹن حسنین نواز کے گھر ان کے والد نواز گوہر سے اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی اور کیپٹن حسنین نواز کی بہادری کی تعریف کی‘ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ شہید کیپٹن حسنین نواز فرنٹیئر کور کے بہادر افسر تھے جو دہشت گردی کی جنگ کیخلاف سرگرم رہے‘ ان کی شہادت اس بات کا ثبو ت ہے کہ دہشت گردی کی جنگ کیخلاف قوم کے جذبوں کو کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا‘ شہید کیپٹن حسنین نواز نے اس بات کا ثبوت دیا کہ پاکستانی فوج کے افسر اور جوان خطرات سے نہیں گھبراتے بلکہ ملک کے دفاع اور سلامتی کیلئے ہر خطرے کو سینے سے لگاتے ہیں‘ جس قوم میں ایسے بہادر سپوت ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت اس ملک کو شکست نہیں دے سکتی‘ دہشت گردوں کو مکمل شکست دینے تک ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی‘ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا پاکستان بنانا ہے اور نوجوان نسل کو ایک محفوظ پاکستان دینا ہے جس میں وہ اپنی پاکستانی شناخت ہونے پر فخر کرسکیں‘ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ کیخلاف فوج‘ سکیورٹی ادارے‘ پولیس اور عوام متحد اور کمربستہ ہیں‘ ہمیں ان شہادتوں پر فخر ہے‘ ان شہیدوں نے قربانیوں کی جو تاریخ رقم کی ہے‘ دنیا کی کوئی قوم اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی‘ دہشت گردی کی جنگ کیخلاف ہماری کامیابیوں کی نظیر کوئی دوسری قوم نہیں دے سکتی

Leave a Reply