اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی کی مستقبل کی منصوبہ بندی اور بجٹ کیلئے مختلف ٹھوس اقدامات کیے ہیں،مرکزی سطح پر پبلک فنانشل منیجنگ سسٹم کی تشکیل کی گئی ، وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی کے تعاون سے ایک جامع مالیاتی فریم ورک تشکیل دیا،یہ …
وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان کا”پاکستان ماحولیاتی فریم ورک“کی رپورٹ لانچنگ کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی کی مستقبل کی منصوبہ بندی اور بجٹ کیلئے مختلف ٹھوس اقدامات کیے ہیں،مرکزی سطح پر پبلک فنانشل منیجنگ سسٹم کی تشکیل کی گئی ، وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی کے تعاون سے ایک جامع مالیاتی فریم ورک تشکیل دیا،یہ فریم ورک وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے لیے منصوبہ بندی اور مالیات میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، ماحولیاتی تبدیلی کا بجٹ اب باقاعدہ طور پر بجٹ پالیسی کا حصہ ہیں۔ وہ پیر کو یہاں ”پاکستان ماحولیاتی فریم ورک“کی رپورٹ لانچنگ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل سے آگاہی کی بہت ضرورت ہے، ہم گلیشیرز کے نیچے رہ رہے ہیں اور ہمیں بہت سنجیدہ خطرات کا سامنا ہے۔ وفاقی وزیرنے زور دیتے ہوئے کہا کہ خشک سالی بڑھ رہی ہے، جہاں تک ہمارے کاربن اخراج میں شراکت کا تعلق ہے یہ صرف 0.08 فیصد ہے اور ہم ان دس ممالک میں شامل ہیں جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہیں۔








