پشاور۔16اکتوبر (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران کو تنقید کی بجائے اپنی کارکردگی دکھانی چاہئے، حلقہ پی کے85 کے تین بنیادی مسائل حل کردیئے ہیں، بحرین کالام روڈبمعہ22پل کے چھ کنٹریکٹ ہوچکے ہیںاورٹھیکیداروںنے اپنے کام کاآغازکردیاہے جن پرگیارہ ارب روپے کی لاگت آئیگی۔انہوںنے کہاکہ چارارب روپے کی لاگت سے چکدرہ سے فتح پورکا بھی ٹینڈرایوارڈہوچکا ہے جس پرکام برق رفتاری سے جاری …
عمران کوتنقید کی بجائے اپنی کارکردگی دکھانی چاہئے،امیرمقام

مزید خبریں
پشاور۔16اکتوبر (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران کو تنقید کی بجائے اپنی کارکردگی دکھانی چاہئے، حلقہ پی کے85 کے تین بنیادی مسائل حل کردیئے ہیں، بحرین کالام روڈبمعہ22پل کے چھ کنٹریکٹ ہوچکے ہیںاورٹھیکیداروںنے اپنے کام کاآغازکردیاہے جن پرگیارہ ارب روپے کی لاگت آئیگی۔انہوںنے کہاکہ چارارب روپے کی لاگت سے چکدرہ سے فتح پورکا بھی ٹینڈرایوارڈہوچکا ہے جس پرکام برق رفتاری سے جاری ہے،اسی طرح مدین گرڈدوبارہ فعال کردیا گیاہے جس سے عوام مستفیدہورہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آج بحرین کالام کے عوام کیساتھ نادرہ دفترقائم کرنے کے وعدے کوبھی عملی جامہ پہنایاگیا،مینڈیٹ ملے بغیرعوام کی فلاح وبہبودکے منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچائے ہیں جبکہ50ہزارووٹ لینے والے بھی اپنی ساڑھے چارسال کی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کریں،عوام جھوٹے اعلانات پریقین نہیںرکھتے،یہ میری دلی خواہش ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اگرموقع دیاتوسوات کوحقیقی معنوںمیںسوئٹزرلینڈبناﺅںگا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے بحرین میںنادرادفترکے افتتاح کے بعدجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔








