بحرین کی حکومت نے بین الاقوامی دفاعی نمائش میں پاکستان کی شرکت کو سراہا ہے،پاکستانی سفیر جاوید ملک

ماناما ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی)بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ بحرین کی حکومت نے بحرین کی بین الاقوامی دفاعی نمائش میں پاکستان کی شرکت کو سراہا ہے اور بحرین کے ولی عہد شیخ سلمان بن حمد الخلیفہ نے اپنے بھائی اور کمانڈر رائل گارڈ شیخ نصر بن حمد الخلیفہ، بحرین کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف اور سینئر وزراءکے ہمراہ پاکستانی پویلین کا …

ماناما ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی)بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ بحرین کی حکومت نے بحرین کی بین الاقوامی دفاعی نمائش میں پاکستان کی شرکت کو سراہا ہے اور بحرین کے ولی عہد شیخ سلمان بن حمد الخلیفہ نے اپنے بھائی اور کمانڈر رائل گارڈ شیخ نصر بن حمد الخلیفہ، بحرین کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف اور سینئر وزراءکے ہمراہ پاکستانی پویلین کا دورہ کیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کا ایک اہم ملک ہے اور بالخصوص خطہ کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور خطہ میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں ہمارا نکتہ نظر انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کیلئے تمام دوستوں اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر یقین رکھتا ہے اور اس اہم نمائش میں پاکستان کی موجودگی اس بات کی واضح مثال ہے کہ پاکستان علاقہ کے ملکوں کیلئے کتنا اہم ہے۔ دفاعی نمائش و کانفرنس میں ممتاز دفاعی ماہرین، وزراءدفاع اور سرکاری حکام شرکت کریں گے۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کلیدی خطاب بھی ہو گا۔

Leave a Reply