انگلینڈ کے فٹ بالر جوڈ بیلنگھم کی ہنڈرڈٹورنامنٹ کی فرنچائز برمنگھم فینکس میں سرمایہ کاری

انگلینڈ اور ریال میڈرڈ کے مایہ ناز فٹ بالر جوڈ بیلنگھم نے کرکٹ ٹیم برمنگھم فینکس میں 1.2 فیصد حصص خرید لیے ہیں۔ یہ ٹیم ہنڈریڈ ٹورنامنٹ کی ان 8 ٹیموں میں سے ایک ہے جن کی فروخت کا عمل گزشتہ سال شروع ہوا تھا۔

برمنگھم۔22اپریل (اے پی پی):انگلینڈ اور ریال میڈرڈ کے مایہ ناز فٹ بالر جوڈ بیلنگھم نے کرکٹ ٹیم برمنگھم فینکس میں 1.2 فیصد حصص خرید لیے ہیں۔ یہ ٹیم ہنڈریڈ ٹورنامنٹ کی ان 8 ٹیموں میں سے ایک ہے جن کی فروخت کا عمل گزشتہ سال شروع ہوا تھا۔

بی بی سی کے مطابق امریکی سرمایہ کار گروپ نائٹ ہیڈ کپیٹل مینجمنٹ، جو بیلنگھم کے سابق کلب برمنگھم سٹی کے مالک بھی ہیں، نے 4 کروڑ پاؤنڈ کے عوض اس ٹیم کے 49 فیصد حصص حاصل کیے ہیں جبکہ بقیہ 51 فیصد حصص واروکشائر کے پاس تھے۔22 سالہ جوڈ بیلنگھم نے دونوں فریقین سے 0.6فیصد حصہ لیا ہے جس کے بعد واروکشائر اب بھی 50.4 فیصد حصص کے ساتھ ٹیم پر کنٹرول برقرار رکھے ہوئے ہے۔

تقریباً 10لاکھ پاؤنڈ مالیت کے اس معاہدے کی باقاعدہ تصدیق بدھ کو کی جائے گی۔ جوڈبیلنگھم کرکٹ کے بڑے مداح ہیں اور وہ اپنے بچپن میں ہینگلی کرکٹ کلب کی جانب سے جونیئر کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ اگر انہیں کسی کھلاڑی سے اپنی جگہ بدلنے کا موقع ملے تو وہ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس بننا پسند کریں گے۔ یاد رہے کہ امریکی فٹ بال کے مشہور کھلاڑی ٹام بریڈی بھی اس سرمایہ کار گروپ کا حصہ ہیں۔