جاپان کی فٹبال ٹیم ماچیدا زیلویا پہلی بار ایشین چیمپئنز لیگ ایلیٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ کیوڈو کے مطابق جاپانی کلب ماچیڈا زیلویا نے سخت مقابلے کے بعد متحدہ عرب امارات کے کلب شباب الاہلی کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر پہلی بار ایشین چیمپئنز لیگ ایلیٹ کے فائنل میں جگہ بنا ئی ہے۔
ماچیدا زیلویا کی ٹیم ایشین چیمپئنز لیگ ایلیٹ کے فائنل میں پہنچ گئی
جدہ۔22اپریل (اے پی پی):جاپان کی فٹبال ٹیم ماچیدا زیلویا پہلی بار ایشین چیمپئنز لیگ ایلیٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ کیوڈو کے مطابق جاپانی کلب ماچیڈا زیلویا نے سخت مقابلے کے بعد متحدہ عرب امارات کے کلب شباب الاہلی کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر پہلی بار ایشین چیمپئنز لیگ ایلیٹ کے فائنل میں جگہ بنا ئی ہے۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں جاپانی کھلاڑی یوکی سوما نے بارہویں منٹ میں میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول سکور کیا۔
ٹورنامنٹ میں پہلی بار شرکت کرنے والی ماچیڈا زیلویا کا مقابلہ اب ہفتے کو فائنل میں دفاعی چیمپئن الاہلی سعودی ایف سی سے ہوگا، جس نے گزشتہ روز جاپان ہی کے ایک اور کلب ویسل کوبے کو شکست دی تھی۔ماچیدا یلویا کے میچ کے آغاز میں ہی یوکی سوما نے حریف ٹیم کے دفاعی ایریامیں گیند کا کنٹرول حاصل کیا اور گول کیپر حمد المقبالی کو چکمہ دیتے ہوئے ٹیم کو 0-1 گول کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی ۔ ماچیدا زیلویا کے کھلاڑی ایرک نے برتری دوگنی کرنے کی کوشش کی لیکن شباب الاہلی کے گول کیپر نے اسے ناکام بنا دیا۔
کھیل کے دوسرے ہاف میں کوچ گو کورودا کی ٹیم زیادہ تر وقت اپنا دفاع کرتی نظر آئی جہاں گول کیپر کوسی تانی نے بہترین کارکردگی دکھا کر حریف ٹیم کے کئی حملوں کو روکا۔ کھیل کے آخری لمحات میں شباب الاہلی نے گول سکور کر کے میچ برابر کرنے کا تاثر دیا لیکن ویڈیو ریویو کے بعد ریفری نے اس گول کو تکنیکی بنیاد پر مسترد کر دیا کیونکہ کھیل ایک کھلاڑی کی تبدیلی مکمل ہونے سے پہلے ہی دوبارہ شروع ہو گیا تھا۔واضح رہے کہ فائنل ہفتہ کو جدہ میں ہی کھیلا جائے گا، جہاں ماچیدا زیلویا کا مقابلہ دفاعی چیمپئن الاہلی سعودی فٹبال کلب سے ہوگا، جس نے اپنے سیمی فائنل میں جاپان کے ویسل کوبے کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیاتھا۔









