"وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے حلقے کا دورہ کیا جہاں عمائدین اور شہریوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔”
عوام سے کیے وعدے پورے کر رہے ہیں، وزیر ہائوسنگ

مزید خبریں
لاہور۔26جولائی (اے پی پی):وزیر ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے حلقے کا دورہ کیا جہاں حلقہ عمائدین اور شہریوں نے بھرپور استقبال کیا۔
صوبائی وزیر نے حلقے میں سڑکوں، سیوریج اور نکاسی آب کے منصوبوں کی تکمیل پر ان کا جائزہ لیا جہاں شہریوں نے اظہار تشکر کیا۔ بلال یاسین نے عوام سے خطاب میں کہا کہ عوامی خدمت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلی کے ویژن کے مطابق پنجاب کے ہر حلقے کی تعمیر و ترقی کا سفر جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں، ترقیاتی کاموں میں تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔ بلال یاسین نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو جدید اور بہتر سہولیات میسر آئیں گی، آپ کی گلیوں اور سڑکوں سے جلد نکاسی آب کیلئے زیر زمین واٹر ٹینکس بنائے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ترقی یافتہ اور خوشحال پنجاب ویژن کو عملی شکل دے رہے ہیں، اندرون لاہور میں جدید پارکنگ پلازے، ثقافتی بحالی اور سہولیات میں واضح اضافہ ہوگا۔








