انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 25اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 25 اپریل کو مزید 6میچ کھیلے جائیں گے
لندن۔22اپریل (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 25اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ سنڈرلینڈاور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیموں کے درمیان سٹیڈیم آف لائٹ، سنڈرلینڈ، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ فلہم اور آسٹن ولا کی ٹیموں کے درمیان کریون کاٹیج،
لندن میں کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں لیورپول اور کرسٹل پیلس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ اینفیلڈ، لیورپول میں کھیلا جائے گا ،چوتھے میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور ایورٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ لندن سٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا،پانچواں میچ وولور ہیمپٹن اور،ٹوٹنہم ہاٹ پورکی ٹیموں کے درمیان مولینکس سٹیڈیم، وولور ہیمپٹن، انگلینڈ میں کھیلا جائےگاجبکہ 25اپریل بروز ہفتہ کا چھٹا اور آخری میچ آرسنل اور نیو کیسل یونائیٹڈ کے درمیان ایمریٹس سٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا۔
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 127واں ایڈیشن ہے۔لیورپول کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کےلئے کوشاں ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ کے رواں سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن لیورپول،آرسنل،آسٹن ولا،بورن مائوتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون،برنلے،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،لیڈز یونائیٹڈ،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیوکیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ،سنڈرلینڈ،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور وولور ہیمپٹن شامل ہیں۔









