ٹریٹ آئی ٹی ایف پاکستان سید دلاور عباس میموریل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری

ٹریٹ آئی ٹی ایف پاکستان سید دلاور عباس میموریل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ (جے۔ 60، لیگ۔3) پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ اس چیمپئن شپ میں 16 ممالک سے تعلق رکھنے والے 24 بوائز اور 20 گرلز کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):ٹریٹ آئی ٹی ایف پاکستان سید دلاور عباس میموریل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ (جے۔ 60، لیگ۔3) پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ اس چیمپئن شپ میں 16 ممالک سے تعلق رکھنے والے 24 بوائز اور 20 گرلز کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان، قازقستان، سنگاپور، جاپان، چین، آسٹریلیا، روس، پولینڈ، جنوبی کوریا، سری لنکا، امریکہ، بنگلہ دیش، ملائیشیا، ہانگ کانگ، نیدرلینڈز اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ یہ ایونٹ ہر سال مرحوم سینیٹر سید دلاور عباس کی یاد میں منعقد کیا جاتا ہے جو 2001ء سے 2009ء تک پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر رہے۔ یہ چیمپئن شپ ان کی خدمات، ٹینس سے محبت اور لگن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی جاتی ہے۔ اس ایونٹ کے سپانسرز میں فیصل موورز، بک کارو، او جی ڈی سی ایل، این ڈیور شوز اور سنگینٹا پاکستان شامل ہیں۔بوائز سنگلز سیمی فائنل میں ابوبکر طلحہ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے میکائیل علی بیگ کو 4۔6، 6۔0، 6۔3 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں ان کا مقابلہ سنگاپور کے لیوک جی زی ہو سے ہوگا۔

بوائز ڈبلز مقابلوں میں پاکستان کے حمزہ رومان، ابوبکر طلحہ اور میکائیل علی بیگ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی۔ نتائج کے مطابق بوائز سنگلز سیمی فائنلز میں لیوک جی زی ہو (سنگاپور)نے گنوکا فرنینڈو (سری لنکا) کو 6۔1، 7۔5 سے ہرایا، ابوبکر طلحہ (پاکستان) نے میکائیل علی بیگ (پاکستان) کو 4۔6، 6۔0، 6۔3 سے شکست دی۔ گرلز سنگلز سیمی فائنلز میں ژی یو ژو (چین) نے یی ٹونگ لو (چین) کو 6۔0، 6۔1 سے ہرایا، ییرن لم (کوریا) نے سری مک فچایافک (تھائی لینڈ) کو 7۔5، 6۔1 سے شکست دی۔ بوائز ڈبلز سیمی فائنلز میں میکائیل علی بیگ (پاکستان)/لیوک جی زی ہو (سنگاپور) نے جن شوان (چین)/عامر مزاری (پاکستان) کو 6۔0، 6۔4 سے ہرایا، ابوبکر طلحہ /حمزہ رومان (پاکستان) نے آرتیم بوکن/فیڈور دوروخوف (روس) کو 6۔1، 6۔2 سے شکست دی۔ گرلز ڈبلز سیمی فائنلز میں ییرن لم (کوریا)/ژی یو ژو (چین) واک اوور کے ذریعے سری مک فچایافک (تھائی لینڈ)/یی جیا وانگ (چین) کے خلاف کامیاب قرار پائیں، زیہان فینگ (چین)/کیکو اوکویاما (جاپان) نے یی ٹونگ لو (چین)/آئی ٹینگ (چین) کو 6۔4، 2۔6، 11۔9 سے شکست دی۔