پاکستان کی افغانستان کے صوبہ گردیز میں پولیس کی تربیتی اکیڈ می پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت ، حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین،افغان حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کے صوبہ گردیز میں پولیس کی تربیتی اکیڈ می پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق افراد کے …
پاکستان کی افغانستان کے صوبہ گردیز میں پولیس کی تربیتی اکیڈ می پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

مزید خبریں
پاکستان کی افغانستان کے صوبہ گردیز میں پولیس کی تربیتی اکیڈ می پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت ، حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین،افغان حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کے صوبہ گردیز میں پولیس کی تربیتی اکیڈ می پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین،افغان حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے گردیز میں پولیس تربیتی اکیڈمی پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں کئی قیمتی انسانی جانوں کا ضیائع ہوا جبکہ متعدد بیگناہ افراد زخمی ہو ئے۔پاکستان نے دہشت گرد حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیائع پر گہرے دکھ اور رنج اور جاں بحق افراد کے لواحقین اور افغان حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس لعنت کے خاتمہ کیلئے کوششیں اور تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔








